حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز) تلنگانہ صدر پردیش پی لکشمیا نے آج ریاستی
گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے سیما آندھرا کی حکومت کے لئے
مخصوص علاقہ میں ہی سرکاری عمارتوں کو مختص کرنے اور موجودہ سکرٹیریٹ کو
تلنگانہ حکومت کے لئے ہی مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر پردیش کانگریس نے
ملازمین کی تقسیم کو علاقائی اعتبار سے ہی تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں
نے کہا کہ اگر اسکو نظر انداز کرنے کی صورت میں تلنگانہ کے عوام کے ساتھ
ظلم ہو سکتا ہے۔